راجہ ریاض لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں، اسد عمر

February 08, 2023

اسد عمر—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب الیکشن کمیشن کے حکم کو معطل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اسپیکر کے سیاسی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ معطل کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ 43 تحریک انصاف کے ایم این اے کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض صاحب لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کےمستعفی 43ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرتے ہوئے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔