پیٹرول ڈیزل کی کوئی قلت ہے نہ خدشہ ہے، مصدق ملک

February 08, 2023

فائل فوٹو

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق شکوک و شبہات دور کردیے۔

مصدق ملک نے جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت ہے نہ خدشہ، اور قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ پمپ مالکان جان بوجھ کر قلت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے ڈیلرز اور مالکان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ پیٹرول کی ایل سیز کھلی ہیں، کوئی بندش نہیں لگائی، 15 فروری کو قیمت کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15 فروری سے قبل قیمت میں ردوبدل نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ پنجاب کےمختلف شہروں میں پیٹرول کی مبینہ قلت دیکھنے میں آرہی ہے اور بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں۔