رات مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہےتھے، شیخ رشید

February 08, 2023

فائل فوٹو

شیخ رشید نے کہا ہے کہ رات مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہےتھے، میں نے انکار کردیا۔

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پولیس والے میرے بھائی ہیں، میں 16بار وزیر رہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری سیاسی ہمدردیاں بدلنا چاہتےہیں، میں نے دونوں موبائل فونز کےپاس ورڈ پولیس کو دے دیے ہیں، میں اس عمر میں ہمدردیاں نہیں بدلوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مری پولیس نے گھنٹوں مجھ سے تفتیش کی ہے، تمام کام آبپارہ پولیس نےکیا، مری لسبیلہ اور کراچی پولیس معصوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں پولیس نے نکال لیں۔