آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بھارت کی پچ کیساتھ چھیڑ خانی

February 09, 2023

ناگپور (جنگ نیوز) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ناگپور میں شیڈول سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہی اس کی پچ متنازع ہو گئی۔چار ٹیسٹ میچ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔ پچ کو اسپنر کےلیے مدد گار بنایا گیا تھا ۔ تاہم میچ سے ایک دن قبل پچ کیوریٹرز نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کردی۔بھارتی صحافی نے بھارت سندریشن نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ گراؤنڈ اسٹاف نے پِچ کے پورے درمیانی حصے اور بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹر کی لینتھ ایریا کو پانی دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں ممکنہ طور پر چھ لیفٹ ہینڈ بیٹرز کھیل سکتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت میچ میں چار اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترسکتا ہے۔