آئی ایل ٹی ٹوئنٹی، دبئی کیپٹلز فائنل تک رسائی کے لیے پرعزم

February 09, 2023

دبئی (نمائندہ خصوصی) آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں دبئی کیپٹلز کے کپتان یوسف پٹھان نے کہا کہ ہم نے لیگ کے دو میچوں میں ایم آئی ایمریٹس کے خلاف اچھا کھیلا اور یقیناً ہم ان کے خلاف دوبارہ کھیلیں گے لیکن پلے آف میں کھیلنا آسان نہیں ہے مد مقابل ٹیم انتہائی موثر اور بہترین ہے اس لئے ہماری ٹیم اچھا کھیلنے کی بھرپور کوشش کرے گی تاکہ فائنل میں جا سکیں۔یوسف پٹھان کا انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے بارے میں کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات کے کئی کھلاڑی بھی لیگ کا حصہ ہیں اور اماراتی کھلاڑیوں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس سے خطے میں کرکٹ کا کھیل مزید مقبولیت حاصل کرے گا اور مقامی کھلاڑیوں کی تربیت بھی احسن انداز میں ہوگی ۔