زمبابوے، ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ ڈرا

February 09, 2023

بولاوایو (جنگ نیوز) زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ ہوم سائیڈ میچ کے آخری دن 272 کا ہدف کے تعاقب میں چھ وکٹ پر 134 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز پانچ وکٹ پر 203 رنز بناکر ختم کردی تھی۔ اس نے پہلی باری میں چھ وکٹ پر 447 رنز بنائے تھے، زمبابوے نے پہلی اننگز نو وکٹ پر 379رنز بناکر ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔