سپر لیگ کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات

February 09, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 8 کے انعقاد کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب سمیت تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے سیکورٹی حصار تشکیل دیکرسخت ترین حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں، فوج اور رینجرز کے ساتھ کوآرڈینیشن رکھ کر کھلاڑیوں و آفیشلز کو ایئرپورٹ اور اسٹیڈیم کے درمیان قیام اور نقل و حرکت کے دوران بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔