ویسٹ انڈین شرفین ردر فورڈ کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

February 09, 2023

دبئی (نمائندہ خصوصی) ویسٹ انڈین کھلاڑی شرفین ردر فورڈ کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک ہے۔ ردرفورڈ بدھ کو دبئی اسٹیڈیم میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے میچ کے دوران37رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ انہیں ہمسٹرنگ انجری کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں مکمل فٹ ہونے کے لئے چار سے چھ ہفتے درکار ہیں۔