پی ایس ایل ٹیموں و آفیشلز کیلئے اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ، سخت سکیورٹی انتظامات

February 09, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں شریک ٹیموں اور میچ آفیشلز کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیدیا گیا۔ لاہور‘ ملتان‘ کراچی اور راولپنڈی میں ہونیوالے میچوں کیلئے فول پروف انتظامات جاری ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب‘ ایڈیشنل آئی جی آپریشن‘ سی سی پی او لاہور اور راولپنڈی و ملتان کے ضلعی پولیس افسران کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے سخت ترین حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔