سرجیکل ٹاور میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں، ڈاکٹر محمود ایاز

February 09, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ جنرل سرجری کے زیر اہتمام سرجیکل ٹاور میو ہسپتال کی تعمیر اورمریضوں کے خدمات کے 5 سا ل مکمل ہونے پرتقریب ہوئی ۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر عامر زمان خان تھے۔ پروفیسر اعجاز حسین، ڈاکٹر ریاست علی، پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر عائشہ شوکت، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر مستحسن بشیر، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد اور پیرا میڈیکس سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ آج کی اس تقریب میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سرجیکل ٹاور میں ایک ہی چھت تلے سرجیکل کی تمام تر سہولیات موجود ہیں جس کا سہرا سرجیکل فیملی کو جاتا ہے۔