فوری نئے انتخابات کروائے جائیں، میاں محمود الرشید

February 09, 2023

لاہور (خصوصی رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما میاںمحمود الرشید کا کہنا تھا کہ فوری طور پر نئے انتخابات کروائے جائیں ،حکومت کو90روز میں الیکشن کروانے پڑیں گے ہم انہیں میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب یہ انتخابی میدان میں اتریں گے تو انہی عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پی ٹی آئی رہنما مراد راس کا کہنا تھا کہ 90 دن میں انتخابات نا ہوئے تو ان پر آرٹیکل چھ لگے گا،انتخابات نا کروا کر یہ آئین شکنی کے مرتکب ہونگے۔