کراچی: مردم شماری کیلئے سرکاری اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے ٹیبلٹ کی تقسیم شروع

February 09, 2023

فائل فوٹو

مردم شماری کے لیے کراچی میں سرکاری اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے ٹیبلٹ کی تقسیم شروع کردی گئی۔

اساتذہ نے کہا ہے کہ ٹیبلٹ کے ذریعے ڈیٹا کے اندراج کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے اساتذہ نے بتایا کہ ٹیبلٹ میں انٹرنیٹ کی سہولت ہے، میپ سے رہائشی پتے کی لوکیشن بھی درج کی جائے گی۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ شہری تعاون نہیں کرتے تو ثبوت کے طور پر ان کی ریکارڈنگ ہوگی۔