اسلام کوٹ: نجی اسکول کے طالب علم پر استاد کا تشدد، ایڈیشنل ڈائریکٹر نے رپورٹ طلب کرلی

February 28, 2023

اسلام کوٹ میں نجی اسکول کے طالب علم پر استاد کے مبینہ تشدد کے معاملے کا نجی اسکولز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے نوٹس لے لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے میرپور خاص ریجن کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ہلال پبلک اسکول کے استاد پردیپ میگھواڑ نے ساتویں جماعت کے طالبعلم کشور شرما کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے اس حوالے سے کہا کہ تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں، تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔