سردار ظہور اقبال کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات

March 01, 2023

فرانس بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ملکی معیشت کے علاوہ اوور سیز پاکستانیوں کو پنجاب میں درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یقین دلایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے جس کی نگرانی میں خود کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔