بھارت میں ہولی کے دوران مسلمان اور غیرملکی خواتین سے بدتمیزی

March 10, 2023

بھارت میں ہولی کے تہوار پر کئی انتہا پسندوں نے ہلڑ بازی کی اور اس دوران انہوں نے خواتین کو بھی نہ بخشا اور بدتمیزی کرتے ہوئے آپے سے باہر ہوگئے۔

بھارت میں عبایا پہنی مسلمان خواتین پر رنگ اور دیگر چیزیں پھینکی گئیں جبکہ غیر ملکی بلاگر خواتین کو ہراساں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق منع کرنے کے باوجود انتہا پسند غیر مناسب طریقے سے رنگ لگانے کے بہانے بلاگرکو چھوتے رہے۔

اس دوران غیر ملکی خاتون بلاگر کا شوہر بھی انتہا پسندوں پر برس پڑا اور اس نےہجوم کو رنگ لگانے سے منع کیا لیکن لوگ نہ مانے

بھارت میںانتہا پسندوں کی ان حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد اور ملک کی جگ ہنسائی پرخود بھارتی شہری بھی تنقید کر رہے ہیں۔