بورے والا: پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے ملزم نے خودکشی کرلی

April 05, 2023

ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں دہرے قتل کی واردات کے ملزم نے پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

نواحی علاقے مانا موڑ کے قریب گزشتہ شب رقم کے لین دین کے تنازع پر ملزم 16 سالہ نوجوان سمیت دو افراد کو سوتے میں گلے کاٹ کر قتل کر کے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے ملزم کا سراغ لگا کر اس کے ٹھکانے کا گھیراؤ کر کے اسے ہتھیار پھینکنے کا کہا لیکن جنونی ملزم نے گھر کے اندر ہی خود کو سر پر فائر مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل قتل کے ایسے 2 مقدمات میں ملوث تھا، لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔