وہاڑی، پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

April 10, 2023

فائل فوٹو

صوبۂ پنجاب کے ضلع وہاڑی میںپولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں لواحقین کے گزشتہ دو روز سے جاری احتجاج کے بعد تھانہ ماچھیوال نے مقابلے میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

پولیس نے چار نامزد اور دو نامعلوم پولیس ملازمین کو مقدمے نامزد کیا ہے۔

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی دی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس مارے جانے والے ڈاکو علی شیر، اس کے والد اور بھائیوں کے جرائم کا ریکارڈ سامنے لے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے ہیں۔