اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید توسیع کا فیصلہ

April 17, 2023

اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے وزارت داخلہ سے 3 کے بجائے 6 ماہ کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کوئیک رسپانس فورس کیلئے بھی 300 رینجرز اہلکار تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔