افغانستان کی صورتحال پر اجلاس، طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا

May 02, 2023

دوحہ اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کر رہے ہیں

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے 2 روزہ اجلاسمیں طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

دوحہ اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد افغانستان میں خواتین سمیت انسانی حقوق پر متفقہ نکتے پر پہنچنا ہے۔

افغانستان میں جامع حکومت، انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ مؤقف پر پہنچنا ہے۔

اجلاس میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق بات چیت نہیں ہو گی۔

اجلاس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت، امریکا، برطانیہ سمیت کئی ممالک کے نمائندے شریک ہوئے ہیں۔