نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے

May 04, 2023

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

اداکارہ نے یہ افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

نادیہ جمیل نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم اللّٰہ کے ہیں اور اللّٰہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے آخری سفر کے لیے دعا کریں۔‘


یاد رہے کہ اس سے ایک دن قبل نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو والد کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی تھی اور دعاؤں کی اپیل کی تھی۔


انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے والد کو پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ، دوست، والد، شاعر، فلسفی، حسِ مزاح سے بھرپور شخصیت، ٹھنڈی طبیعت کے مالک اور نرم مزاج انسان قرار دیا تھا۔