پاکستان کی صورتحال پر امریکی اراکین کانگریس کا انٹونی بلنکن کو خط

May 18, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60 اراکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔

اراکین کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اپنے سفارتی اختیارات کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر اظہار تشویش ہے، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور دیا گیا ہے۔


خط کے متن میں حکومت مخالف افراد کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی تناؤ اور تشدد پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بگاڑ سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا، پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی۔

پاک پیک کے سرکردہ افراد میں صدر اسد ملک، ڈاکٹر عمر فاروق اور ڈاکٹر عمران اشرف شامل ہیں۔