بورن متھ کے ساحل پر اموات،پولیس کھلا ذہن رکھ رہی ہے

June 06, 2023

لندن (پی اے) بورن متھ بیچ پر اموات کے بارے میں پولیس نے کہا ہے کہ وہ کھلا ذہن رکھ رہی ہے۔ پولیس ان حالات کے بارے میں کھلا ذہن رکھ رہی ہے جو ایک لڑکی اور لڑکے کی اموات کا سبب بنے دونوں کو سمندر سے نکالا گیا تھا۔ سائوتھمپٹن کا 17 سالہ جوایبس اور بکنگھم شائر کی 12 سالہ سناہ خان دونوں بدھ کو واقعہ کے بعد ہسپتال میں چل بسے تھے۔ ڈورسٹ پولیس نےکہا ہے کہ وہ موسمی صورتحال اور پانی کی حالت سمیت اسباب پر غور کررہی ہے۔ فورس نےاس قیاس آرائی کومسترد کر دیا ہے کہ جوڑے نے پائر سےچھلانگ لگائی تھی جو کے اہل خانہ نے اسےایک خوبرو نوجوان قرار دیا ہے جبکہ سناہ کی ماں سٹفین ولیمز نے اپنی خوبصورت بیٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے۔ پولیس نے واقعہ کے فوری بعد ڈورسٹ بیل سائٹ سی انگ بوٹ قبضے میں لے لی تھی۔ بہرحال اس کا کہنا ہے کہ یہ انکوائری کے خطوط میں سے ایک ہے ڈیٹکٹیو چیف سپرنٹنڈنٹ نیل کوری گن نے کہا ہے کہ ہم تمام عوامل پر پارٹنر ایجنسیوں کے ماہرین کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاہم کسی نتیجے پر پہنچنے میں وقت لگے گا۔ ہم نےمرنے والوںکے خاندان کی سپورٹ برقرار رکھی ہے اور انہیں تحقیقات کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ ڈورسٹ کے پولیس اینڈ کرائم کمشنر ڈیوڈ سٹروک نے کہا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ تحقیقات ہے جس میں متعدد ایجنسیاں شامل ہیں جوتیزی سے اپناکام کر رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ انہیں وقت دینے کی ضرورت ہےتاکہ وہ کسی بھی رکاوٹ کے بغیر اپنا کام کرسکیں ، وہ یہ نہیںکہہ سکتے کہ واقعہ کیسے ہوا۔ فورس نے کہا ہے کہ کوئی تیرنے والا پانی میں کسی جہاز سے نہیں ٹکرایا نہ اس کا اس سے رابطہ ہوا۔ اس نے ممکنہ گواہوں سے رابطے کی اپیل کی ہے اور لوگوں پر زور دیا ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی فوٹوگرافک فوٹیج ہو تو بھیجدیں۔40سال سے زائد عمر کے ایک شخص کو جو اس وقت پانی میں تھا بلاارادہ قتل کے الزام میںگرفتار کیا گیا تھا تاہم ہم انکوائری کے مکمل ہونے تک رہا کر دیا گیا۔ فورس نے کہا ہے کہ دونوں اموات کے بارے میںانکوئسٹ کورنر کی تصدیق کے بعد ہوگا۔