ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک

June 08, 2023

علامتی فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق2 جون کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کمی سے 3 ارب 91 کروڑ ڈالر رہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔