بینچ کا ایک رکن بیمار، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت غیر معینہ ملتوی

June 09, 2023

اسلام آباد (این این آئی)بینچ کے ایک رکن کے بیمار ہونے پر سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی،عدالتی پیغام کے مطابق بجٹ کے باعث اٹارنی جنرل جلد جواب جمع نہیں کرا سکتے، سماعت بجٹ کے بعد ممکن ہو سکے گی۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر گزشتہ روز سماعت کیلئے کمرہ عدالت میں ججز کیلئے 7 کرسیاں لگائی گئی تھیں۔