کوئٹہ: عالمو چوک پر دھماکا،3افراد جاں ، 32زخمی

June 24, 2016

کوئٹہ کے عالمو چوک پر دھماکے میں 3افراد جاں بحق ،32 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2کی حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمو چوک پر بم دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور32زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکےکےزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔