زراعت کی ترقی پر100ارب خرچ کرینگے، شہباز شریف

June 24, 2016

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی پر 2 برس میں 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ان کا کہناتھاکہ زرعی ٹیوب ویلوں کو سستی بجلی کی فراہمی اور زرعی آلات کی قیمتوں میں کمی سے کاشت کاروں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔

شہباز شریف کاکہنا تھا کہ کاٹن ریسرچ کے لیے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں کیونکہ کاٹن کے کوالٹی بیج کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔