بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کی دبئی میں نواز شریف سے ملاقات

October 20, 2023



بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے دبئی میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ملک ریاض نے نواز شریف سے ملاقات اسحاق ڈار کے بیٹوں کی ایمریٹس ہل میں واقع رہائش گاہ پر کی، سربراہ بحریہ ٹاؤن بھی ایمریٹس ہل میں ہی قیام پذیر ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ملک ریاض کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، ملک ریاض نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نواز شریف اور ملک ریاض کے درمیان پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اس سے قبل نواز شریف نے 4 مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں حسین نواز میاں ناصر جنجوعہ بھی شریک تھے، میاں ناصر جنجوعہ گزشتہ روز نواز شریف کے ساتھ ہی جدہ سے دبئی پہنچے تھے۔