میانوالی ائیر بیس پر جاں بحق مسیحی افسر انیل یوسف کی نشاط کالونی میں تدفین

November 06, 2023

لاہور(نمائندہ جنگ)میانوالی ائربیس پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوے شہید ہونیوالے مسیحی آفیسر انیل یوسف کی اخری رسومات مریم نشاط کالونی کے مسیحی قبرستان میں اداکر دی گئیں،ائر فورس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی دی۔انیل یوسف نے سوگواروں میں ایک بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔