اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ

December 02, 2023


کرکٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد شفیق پہلی بار سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنیں گے اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے۔

اسد شفیق یکم جنوری سے ذمے داریاں سنبھالیں گے اور وہ کامران اکمل، سلمان بٹ اور راؤ افتخار کے ساتھ کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسد شفیق اگلے چند دن میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے، وہ اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسد شفیق 4 سال سے پاکستان ٹیم سے باہر ہیں۔