لاہور: پولیس افسران کی تنزلی کےحکم پرعمل روکدیا گیا

June 30, 2016

لاہورہائیکورٹ نےتنزلی پانےوالے8پولیس افسروں کی تنزلی کےحکم پر عمل درآمد روک دیا۔2ایس پیز اور6ڈی ایس پیز نےتنزلی کےاحکامات کولاہورہائیکورٹ کےروبرو چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزاروں نےمؤقف اختیارکیاکہ آئی جی پولیس ،سپریم کورٹ کےفیصلے کی غلط تشریح کر رہے ہیں ،جنہوں نےدرخواست گزاروں کو صفائی کا موقع دیئے بغیران کی تنزلی کردی۔

عدالت نےان 8پولیس افسروں کی تنزلی کےحکم پر عمل درآمد روک دیااورآئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کا مؤقف سن کر فیصلہ کریں۔