نواز شریف ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، عمران خان

June 30, 2016

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف چوریاں پکڑے جانے کے بعد عوامی دباؤ کے سبب وطن واپس آنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں،ان کی چوری اور کرپشن پکڑی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوامی دباؤ کی وجہ سے وطن واپس آنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، وہ اپنے بیٹوں کی کرپشن کو بھی نہیں چھپا سکتے۔