عائشہ عمر کی کرائم تھرلر فلم’ٹکسالی‘ کا ٹریلر جاری

January 19, 2024

فوٹو، رپورٹر

پاکستان کی نئی کرائم تھرلر فلم ’ٹکسالی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ابو علیحہ کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی اسکرائم تھرلر فلم کا موضوع لاجواب ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارہ عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین، نیئر اعجاز، عفت عمر، افتخار ٹھاکر، بابر علی، عمر عالم اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔

فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت ریلیز کی جائے گی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

کرائم تھرلر فلم ’ٹکسالی‘ 16 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔