لاہور لٹریری فیسٹیول کا آج تیسرا اور آخری روز

February 25, 2024

فوٹو بشکریہ ویب سائٹ لاہورلٹریری فیسٹیول

لاہور میں 3 روز سے جاری لٹریری فیسٹیول کا آج آخری روز ہے۔

فیسٹیول کے اردو فکشن کے سیشن رولاک میں مصنف رفاقت حیات اور اسامہ صدیقی موجود ہوں گے جبکہ نئی نسل، نئی شاعری کے سیشن میں تنویر انجم، فاطمہ مہرو اور افضال احمد سید شریک ہوں گے۔

منصور حلاج کی کتاب الطواسین پر بھی ایک سیشن رکھا گیا ہے جس میں سید نعمان الحق، اسامہ صدیق کے علاوہ نجیبہ عارف شریک ہوں گی۔

علاوہ ازیں فیسٹیول میں ایک سیشن اس موضوع پر بھی رکھا گیا ہے کہ ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں دنیا کا مستقبل کیا ہوگا‘۔

سفینہ دانش الہٰی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی بھی فیسٹیول کا حصّہ ہو گی۔

فیسٹیول کے تیسرے روز کا آخری سیشن حمزہ نامہ اور طلسم ہوشربا کے عنوان سے رکھا گیا ہے۔