بولرز کیلئے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے، سہیل خان

March 04, 2024

فوٹو: پی سی بی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ بولرز کےلیے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، انکے لیے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کےلیے پی ایس ایل بہترین موقع ہے۔ پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بولرز کےلیے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، باؤنڈریز بھی چھوٹی ہوگئی ہیں، پچز فلیٹ ہوگئیں، بولرز کے لیے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ باؤنڈریز کم سے کم 70 میٹر کی ہونی چاہیے۔

سہیل خان نے کہا کہ 2015 ورلڈکپ میں اے بی ڈیویلیئرز کی وکٹ سب سے یادگار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھلاڑیوں کو بہترین ماحول دیا ہے۔ اعظم خان منیجر ہیں، مذاق مستی کرتے ہیں، سپورٹ کرتے ہیں۔