پشاور، سیالکوٹ ایئر پورٹس پر کارروائیاں، 2 بھائیوں سمیت 3 مسافر گرفتار

March 14, 2024

فائل فوٹو

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور سیالکوٹ ایئر پورٹس پر کارروائیوں کے دوران 2 بھائیوں سمیت 3 مسافروں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

حکام کے مطابق شارجہ جانے کے لیے پشاور ایئر پورٹ پہنچنے والے دو بھائیوں کے سامان سے 9 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی ہے، عارف اور رحمٰن نے مذکورہ حشیش کارٹن کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

دوسری جانب سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی میں بحرین جانے والی پرواز کے مسافر محمد صدیق سے 1 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔