سندھ: تمام بلدیاتی اداروں میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد

March 14, 2024

وزیر بلدیات سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔

کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور میونسپل کمشنرز کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی تقرری اور تبادلے وزیر بلدیات کی اجازت کے بغیر نہیں ہوں گے۔