پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ

March 15, 2024

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو برقرار اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ77پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 12پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا۔