لاہور: انسانی گردے فروخت کرنے والے گینگ کا رکن گرفتار، ایس پی اقبال ٹاؤن

March 17, 2024

فوٹو: فائل

ایس پی اقبال ٹاؤن لاہور اخلاق تارڑ نے کہا ہے کہانسانی گردے فروخت کرنے والے گینگ کا رکن گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور میں ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ساتھی شعیب کیساتھ مل کر لوگوں کو اغوا کر کے اسلام آباد میں ڈاکٹر ڈاکٹر ظفر نامی شخص کے پاس لے جاتا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان لوگوں کو ایک گردے کے عوض ساڑھے 4 لاکھ روپے دینے کا کہتے، ملزمان لوگوں کو ساڑھے 4 لاکھ کے بجائے 50 سے 60 ہزار روپے دیتے تھے۔