ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 23 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ

March 21, 2024

فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 23 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق 15 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 39 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8 ارب ایک کروڑ ڈالر رہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 13 کروڑ 44 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔