آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری شروع

March 22, 2024

وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کےکرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کے تعین کیلئے ترجیحاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ترجیحاتی کمیٹی کے اجلاس اسپیشل سیکریٹری وزارت خزانہ کی زیر صدارت 30 مارچ تک جاری رہیں گے۔

کمیٹی آئندہ مالی سال کے وفاقی کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ لگائےگی۔

اس کے علاوہ کمیٹی رواں مالی سال کے وفاقی وزارتوں کے کرنٹ اورترقیاتی بجٹ کا بھی جائزہ لےگی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی آئندہ مالی سال کیلئے گرانٹس اور سبسڈی کی ضروریات کا بھی جائزہ لےگی۔

کمیٹی وفاقی وزارتوں اورمحکموں کی تنخواہوں اوردیگر اخراجات کا بجٹ تخمینہ بناتی ہے۔

اس کے علاوہ کمیٹی حکومتی ترجیحات کےمطابق ترقیاتی بجٹ مختص کرنےکیلئےسفارشات بھی تیارکرتی ہے۔