پولیس کی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، ذرائع

March 24, 2024

مشتاق احمد خان : فوٹو فائل

غزہ بچاؤ یکجہتی دھرنے سے واپسی پر پولیس کی جانب سے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی، جس کے بعد پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔