انٹربینک: کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 13 پیسے کا ہو گیا

March 25, 2024

—فائل فوٹو

آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے ہی سستا ہو سکا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 پیسہ کم ہو کر 278 روپے 13 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 373 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 525 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 354 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں 26 کروڑ شیئرز کے سودے 8.94 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 9211 ارب روپے ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار 151 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔