سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

March 25, 2024

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 200 روپے برقرار ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 645 روپے برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 2187 ڈالر فی اونس ہے۔