بونی کپور نے ناقابلِ یقین حد تک وزن کم کرلیا

March 26, 2024

نامور بھارتی فلمساز بونی کپور نے ناقابلِ یقین حد تک اپنا وزن کم کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کے بھائی بونی کپور فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے وزن کم کرنے سے متعلق اپنے اہداف کا تعین کیا تھا جس کی وزن بڑھے ہوئے اور وزن کرنے کے بعد کی تصاویر شوشل میڈیا پر کی۔

بونی کپور نے جو تصویر کا کولاج بنایا اس میں ایک جانب 2004 کی وہ تصویر ہے جس میں وہ اپنی آنجہانی اہلیہ سری دیوی کے ہمراہ کھڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر انکی حالیہ تصویر ہے۔