پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

March 27, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی واقعات بڑھنے کے پیش نظر بارڈر صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت میں کوئی پیشرفت نہیں کر رہا، دہشت گردی کے ٹھکانے ان کے علم میں ہیں، ان کی سر زمین سے دہشت گرد آپریٹ کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاک افغان بارڈر ساری دنیا کی روایتی بارڈر سے مختلف ہے، کابل سے تعاون میسر نہیں، پاکستان کو اس بارڈر پر تمام عالمی قوانین نافذ کرنا ہوں گے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بارڈر پر دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنا ہوگی۔