ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا اضافہ

March 28, 2024

علامتی فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے تک 13 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22 مارچ تک 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 22 مارچ تک 3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے۔