لاہور(کرائم رپورٹر ،کرائم رپورٹرسے) اسلام پورہ باؤ محلہ سنت نگر میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 22 سالہ لڑکے سے موبائل چھیننے کی کوشش پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ برکی میں ڈاکوؤں نےرضوان سے 1 لاکھ 20 ہزار و موبائل فون، مصطفی آباد میں ماجد سے 2 لاکھ 5 ہزار و موبائل فون، نولکھا میں تنویر سے 2 لاکھ 15 ہزار و موبائل فون،گوالمنڈی میں جمیل سے 1 لاکھ 20 ہزار و موبائل فون،شالیمار میں صدیق سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے و موبائل فون،ساندہ میں اشفاق سے 1 لاکھ 10 ہزار و موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں عامر سے 2 لاکھ 15 ہزار و موبائل فون، غالب مارکیٹ میں باقر سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے و موبائل فون، پرانی انارکلی میں صابر سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے و موبائل فون چھین لیے۔ جبکہ ڈیفنس، گلبرگ، نشتر کالونی سے کاریں اور لٹن روڈ، شیراکوٹ، نیو انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔