کراچی: ضلع جنوبی میں 2 ماہ کیلئے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی

March 30, 2024

کمشنر کراچی نے ضلع جنوبی میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانہ اور اہم تنصیبات کی حفاظت ضروری ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی 30 مارچ تا 29 مئی ہوگی۔