قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کی وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے منگنی

April 01, 2024

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کر لی۔

دونوں کی منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

کمنٹیٹر علی یونس سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں۔

عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

انہوں نےون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔