یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلر گرفتار

April 01, 2024

فائل فوٹو

یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری اسمگلر وارث علی کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نے شہری کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے لیے۔

ایف آئی اے کےترجمان کے مطابق متاثرہ شہری کشتی حادثے کے بعد سے تاحال لاپتہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں یونان کے قریب بحیرہ روم میں 750 تارکین وطن پر مشتمل کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔